بذرگ علیحدگی پسند راہنما اور حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی
مسلسل اپنے گھر میں نظربند ہیں اور وہ معمول کے مطابق آج بھی نماز جمعہ کی
ادائیگی سے محروم رہے۔حریت ترجمان ایاز اکبر نے مسٹر گیلانی کے تئیں حکومتی پالیسی کو انسانی اور
آئینی قدروں کے منافی قرار دیتے ہوئے اس
کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ دیگر آزادی پسند راہنماؤں کو اگرچہ بیچ بیچ میں رہا بھی
کیا جاتا ہے، البتہ مسٹر گیلانی کے بارے میں شاید بغیر اعلان کے عُمر قید
کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ابھی تک ایسے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے کہ اُن
کی غیرقانونی نظربندی کو کبھی ختم بھی کیا جائے گا۔